۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
امام جمعه کاکی

حوزہ/ امام جمعہ شہر کاکی نے کہا: امید ہے کہ مبلغین ماہ محرم میں قیام امام حسین علیہ السلام سے متعلق معتبر کتابوں سے مناسب مواد بیان فرمائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر کاکی کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین حسین پور نے ماہ محرم الحرام کے متعلق حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس ماہ عزا میں ’’کہاد تبیین‘‘ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: امید ہے کہ مبلغین ماہ محرم میں قیام امام حسین علیہ السلام سے متعلق معتبر کتابوں سے مناسب مواد بیان فرمائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم علماء، واعظین، انجمنوں، مجالس عزا کے بانیوں اور مساجد و عزاخانے کے ذمہ داروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اہل بیت علیہم السلام کے ایام عزا کو بہتر سےبہتر انداز میں منائیں اور عاشورا کے افکار، تعلیمات اور اہداف کو بیان کریں، اسی طرح امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے زاوئے سے بھی واقعہ عاشورا کو بیان کریں اور جہاد تبیین پر خصوصی توجہ دیں، امام حسین علیہ السلام کے قیام کو دور حاضر کے حالات پر تطبیق دیں اور نئے پہلو کو بیان کریں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسین پور نےمساجد اور امام بارگاہوں کے منتظمین کے جذبات کو تقویت دینے پر تاکید کی اور کہا:مساجد، امام بارگاہ، عزاخانے اور تمام مذہبی اداروں کو قرآن و حدیث سے مانوس ہونا چاہیے اور عوام کے دینی جذبات کو مضبوط کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .